جہلم باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 35 ویں سالانہ مقابلہ جات کا انعقاد

0 85

جہلم باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے مشترکہ پلیٹ فارم سے 35 ویں سالانہ مقابلہ جات برائے باڈی بلڈنگ مقامی ہال میں منعقد ہو ئے جس میں ضلع بھر سے درجنوں کلبوں کے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔

مقابلہ کے مہمانان خصوصی میں جاوید چوہان آف لندن، ظہور عالم بٹ، جمیل احمد میراور دیگر شامل تھے جنرل سیکرٹری باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن استادمانی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دئیے جبکہ ججز میں سابق مسٹر پاکستان ارشد مغل، چیمپیئن پاکستان محمد حلیم شامل تھے ۔

مقابلہ جات میں حمزہ شفیق مسٹر جہلم منتخب ہوئے جن کو سماجی شخصیت چوہدری شجاعت ابرار کی جانب سے 50 ہزار روپے نقد انعام اور جاوید چوہان کی جانب سے ایک عدد موٹرسائیکل دیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.