سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے نجی لیبارٹریوں کے کمیشن ایجنٹ کا روپ دھار لیا

جہلم: سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز نے نجی لیبارٹریوں کے کمیشن ایجنٹ کا روپ دھارلیا۔ سرکاری ہسپتال کے لیبر روم میں داخل (ر) سمیت داخل ہونے والی مریضوں کو ہسپتال کے باہر نجی لیبارٹریوں سے ٹیسٹ کروانے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔
خواتین مریضوں کا اس حوالے سے موقف ہے کہ سرکاری ہسپتال کے اندر تمام سہولیات موجود ہیں لیکن سرکاری ڈاکٹروں نے ہسپتال کے باہر نجی لیبارٹریوں کے مالکان سے معاملات طے کررکھے ہیں اس طرح نجی ہسپتالوں کا عملہ منہ مانگی رقم وصول کرکے ٹیسٹ وغیرہ کرتے ہیں۔
متاثرہ مریضوں کا اس حوالے سے موقف ہے کہ ڈپٹی کمشنر ہسپتال کے اندر ہونے والی انتظامی بدعنوانی کا نوٹس لیں تا کہ غریب خواتین کو حکومت کی طرف سے مہیا کی جانے والی سہولیات میسر آسکیں اور نجی لیبارٹریوں کی لوٹ مار سے محفوظ رہ سکیں۔