جہلم: آتش بازی کرنے والے 3 ملزمان اور غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا سماج ڈشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، 3 آتش بازی کرنے والے ملزمان سمیت غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش باز ملزمان اجمل اور حمزہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 5 عدد شرنائیاں برآمد جبکہ غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والے ملزم اویس کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 80 لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
تھانہ للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش باز ملزم نثار کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 66 ڈبیا ماچس پٹاخے، 6گولے، 10پھل جھڑیاں، 2 ڈبیاں سرخی پٹاخے، 2 ڈبیاں چھوٹے پٹاخے اور 1 ڈبی چھوٹے پٹاخے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔