جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، 5 ملزمان منشیات اور پتنگوں سمیت گرفتار

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، 5 ملزمان منشیات اور پتنگوں سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی اور انچارج چوکی کینٹ نوید افضل نے منشیات فروش سمیت 2 پتنگ فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
منشیات فروش ملزم حیدر سے 5 لیٹر شراب جبکہ پتنگ فروش ملزم زین سے 100 پتنگیں اور ملزم خاور سے 50 پتنگیں برآمد جبکہ ایس ایچ او صدر بدر منیر نے منشیات فروش سمیت پتنگ فروش ملزمان کو گرفتار کر لیا،
منشیات فروش ملزم فیصل سے 10 لیٹر شراب اور پتنگ فروش ملزم فرقان سے 55 پتنگیں معہ کیمیکل ڈور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔