مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے عہدیداران 35 سال سے جماعت کی خدمت کر رہے ہیں۔ چودھری بوٹا جاوید

جہلم: پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم کے نو منتخب عہدیداران کی تقسیم نوٹیفکیشن کی پروقار تقریب زیرصدارت چودھری محمد بوٹا جاوید صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں سابق ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی اور سابق ایم پی اے حلقہ پی پی 26 چودھری لال حسین نے خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول ﷺ مقبول سے ہوا جس کے بعد صدر ضلع جہلم چودھری محمد بوٹا جاوید نے مختصر خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آپ سب دوستوں کے بے لوث تعاون پر آپ کا بے حد مشکور و ممنون ہوں جب بھی کبھی جماعت پر مشکل وقت آیا تو آپ جیسے جانثار ساتھیوں نے اپنے پسینے کی جگہ خون بہایا۔
انہوں نے کہا کہ آج کی نوٹیفیکیشن کی تقریب کا مقصد محض آپ کی جماعت کے لئے دی گئی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف ہے، آپ میں سے اکثریت ایسے ساتھیوں کی ہے جو عرصہ 35 سال سے میرے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر جماعت کی خدمت کر رہے ہیں مجھے یقین ہے کہ آپ آگے بھی یہ تسلسل قائم رکھیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے تمام سابق ایم پی ایز اور ایم این اے صاحبان کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے ضلع کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھرپور تعاون کیا۔
نوٹیفکیشن حاصل کرنے والے نو منتخب عہدیداران میں سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم حافظ اعجاز جنجوعہ ،سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم گلبہار شاہ ،نائب صدر وسیم پرویز، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم ظہیر خان، آفس سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم سلیمان خان شامل ہیں۔
جائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم راجہ کامران حیات ، جائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم ظفر محمود ڈار ، جائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن راجہ جواد ، جائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن جہلم چوہدری تاثیر محمود ، جائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم نمبر دار چودھری ناصر ، جائنٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن حاجی جواد احمد ،انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل جہلم سرفراز علی شامل ہیں۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل پنڈدادنخان محمد طیب حسین شاہ، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل پنڈدادنحان نعیم شہزاد ، انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل پنڈدادنخان عمر فاروق ، صدر پاکستان مسلم لیگ ن سوہاوہ سٹی راجہ طاہر نواز ، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن سوہاوہ سٹی راجہ ابرار وحید، انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن سوہاوہ سٹی مرزا ہارون بیگ شامل ہیں۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 26 چوہدری راشد منہاس ، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 26 رفعت بٹ ، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 26 مرزا زاہد افضل ، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 26 ملک خان دلاور ، انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 26 ندیم ساجد مغل شامل ہیں۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 27 چوہدری مظفر اقبال ، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 27 عمر شاہ زمان ، صدر پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل سوہاوہ راجہ اویس خالد ، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل سوہاوہ ملک رب نواز ، انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل سوہاوہ طاہر رشید شامل ہیں۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل دینہ ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری ، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل دینہ مبارک کیانی ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل دینہ چوہدری ریاست علی ، انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل دینہ چودھری غلام کیبریا ، صدر پاکستان مسلم لیگ ن دینہ سٹی میاں آصف محمود ، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن دینہ سٹی سجاد نواز ، انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن دینہ سٹی اویس انور سیٹھی شامل ہیں۔
صدر پاکستان مسلم لیگ ن جہلم سٹی شیخ شکیل ، جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن جہلم سٹی عبدالرشید بٹ ،انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن جہلم سٹی ملک خالد اشرف ہزارہ ، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن جہلم سٹی شیخ اعجاز احمد ، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن جہلم سٹی چودھری ناصر عنایت ، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن جہلم سٹی راجا عمر حیات ، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن جہلم سٹی شیخ نور عالم شامل ہیں۔