ہم ترکی اور شامی بھائیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ ملک افتخار حسین

0 41

جہلم: ملک افتخار حسین نے کہا کہ ہم ترکی اور شامی بھائیوں کے ساتھ مصیبت کی اس گھڑی میں بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

ملک افتخار حسین سرپرست اعلی آل پنجاب پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع جہلم نے سی ای او ایجوکیشن سیف اللہ کو چیک دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کی حکومت اور عوام نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ اب ترکی اور شام میں حالیہ زلزلہ کے سبب کئی ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اربوں کی املاک کو نقصان پہنچ چکا ہے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم کی ہدایات کے مطابق ضلع جہلم کے تمام پرائیویٹ سکولز میں میں ہنگامی بنیادوں پر تحریک چلائی گئی کہ ترکی اور شامی مسلم بھائیوں کا اس مصیبت کی گھڑی میں بھرپور ساتھ دیا جائے اور اُخوت اسلامی کے حق کو ادا کرتے ہوئے اُن تک بڑھ چڑھ کر مالی امداد پہنچائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں اب تک دو لاکھ تین ہزار کے چیک چند روز پہلے اور آج سرپرست اعلی ملک افتخارحسین اور جنرل سیکرٹری راجہ رضوان نے پرائیویٹ سکولز کی جانب سے مزید ایک لاکھ اسی ہزار روپے کا چیک جمع کروایا۔

سی ای او ایجوکیشن سیف اللہ نے افتخار حسین ملک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پرائیویٹ سکولز کی جانب سے کی جانے والی تمام امدادی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اب تک پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم کی جانب سے چند دن کے مختصر وقت میں تین لاکھ تریاسی ہزار جمع ہوچکے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.