اسٹرابری قلبی صحت کو بڑھا سکتی ہے۔ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر فواد مجید چوہدری کا کہنا ہے کہ اسٹرابری قلبی صحت کو بڑھا سکتی ہے۔
ڈاکٹرفواد مجید چوہدری کے مطابق اگر غذا میں پھل کا حصہ غائب کر دیا جائے تو اس سے امراض قلب اور ذیا بیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ لیکن اس ضمن میں اسٹرابری اس خلا کو پر کر سکتی ہے اور دل کو توانا رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کر تی ہے۔ تاہم ضروری ہے کہ روزانہ ایک کپ اسٹرابری استعمال کی جائے اسٹرابری کھانے سے مضر کولیسٹرول کم ہوتے ہیں، اندرونی سوزش کم ہوتی ہے اور آکسیڈیٹو اسٹریس کم ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بلڈ پریشر بھی معمول پرآجاتا ہے۔
ڈاکٹر فواد مجید نے یہ بھی کہا کہ قلبی صحت کے مریض بھی اسٹرابری استعمال کرنے سے بہتر ہو جاتے ہیں۔ روزانہ صرف 8 اسٹرا بری کھانے سے وٹامن سی کی کمی پوری ہو جاتی ہے اور اسے کھانے کی عادت بنا لینا ہی دل کے محافظ کو چوکنارکھا جا سکتا ہے۔