ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا تھانہ سٹی، سول لائنز اور تھانہ صدر کا اچانک دورہ

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے تھانہ سٹی، سول لائنز اور تھانہ صدر کا وزٹ کیا۔
ڈی پی او جہلم نے تھانے کے فرنٹ ڈیسک، حوالات، ریکاڈ ا اور عمارت کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھانے میں موجود افسران و جوانوں سے ملے اور ان کے مسائل دریافت کیے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس ایچ اوز اور محرران کو ہدایت کی کہ دفاتر، حوالات، رہائشی کمروں اور واش رومز کی صفائی کو بہتر بنائے، 15 کی کالز پر فوری ریسپانس کو یقینی بنایا جائے اورافسران کو ہدایت کی کہ اشتہاری مجرمان کی جلد گرفتار اور زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے مزید کہا کہ جرائم کی روک تھام پولیس کا بنیادی فریضہ ہے موثر گشت اور سنیپ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے، پتنگ فروشوں اور متحرک گینگز کے خلاف مربوط حکمت علمی کے تحت کارروائی کی جائے اور ایف آئی آر کے بروقت اندراج اور میرٹ پر تفتیش کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔