حفاظی انتظامات نہ ہونے پر پاکستان تمباکو کمپنی جہلم کو بھاری جرمانہ

0 41

جہلم: ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب لاہور شاہد حسن کلیانی کی ہدایات پر سول ڈیفنس آفیسر جہلم چوہدری غلام مصطفی نے پاکستان تمباکو کمپنی جی ٹی روڈ جہلم فیکٹری کا معائنہ کیا۔

حفاظتی انتظامات حکومتی پالیسی کے مطابق نہ ہونے کی صورت پر سول ڈیفنس سپیشل پاور رولز 1951 کے تحت چالان درج کر کے جوڈیشل مجسٹریٹ کلاس ون کی عدالت میں برائے قانونی کارروائی پیش کیا۔

جوڈیشنل مجسٹریٹ کلاس ون جہلم نے پاکستان تمباکو کمپنی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اور حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.