جہلم شہر میں پابندی کے باوجود بڑی گاڑیوں کا آزادانہ چلنا سوالیہ نشان بن گیا، ایک اور شہری جان سے گیا

0 102

جہلم: شہر میں پابندی کے باوجود بڑی گاڑیوں کا آزادانہ چلنا سوالیہ نشان بن چکا ہے۔

بدھ کے روز ایک اور حادثہ اسلامیہ سکول کے بالکل سامنے سکول کے ٹائم پیش آیا جب ایک سیمنٹ سے بھرا ٹرک کچہری کی طرف جاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو کچل گیا جس کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔

اس طرح کے حادثات ہونا کوئی نئی بات نہیں، اب معمول بن چکے ہیں۔ انتظامیہ صرف دفتروں میں بیٹھ کر پابندی کے احکامات جاری کرتی ہے لیکن اس پر عمل درآمد بالکل نہیں ہورہا، پولیس کی مرضی کے بغیر شہر میں بڑی گاڑیوں کی آمدورفت ممکن نہیں لیکن یہاں پھر سوال پولیس کی کارکردگی پر اٹھتا ہے۔

شہریوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او خدارا جہلم کی عوام پر رحم کریں، جہلم پڑھے لکھے، سلجھے اور اچھے لوگوں کا شہر ہے۔ مہربانی فرما کر جو احکامات دیے جاتے ہیں ان پر عمل درآمد بھی کروایا کریں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.