عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

0 71

جہلم: ضلع جہلم میں نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تمام سرکاری اداروں کے سربراہان کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ محکمانہ سروسز کا معیار برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے اور محکمانہ اہداف کے حصول کے لیے پوری محنت سے فرائض سر انجام دیے جائیں، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک ٹیم لیڈر ہونے کی حیثیت سے اپنی پوری کوشش کروں گا کہ سب کو ساتھ لے کر چلو، آپ لوگوں کے تعاون سے میری اور آپکی کارکردگی بہتر ہو گی، انہوں نے شہر میں صفائی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ جلد شہر کی صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے کے لیے مہم شروع کی جائے گی جس میں تمام ڈیپارٹمنٹس بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے مستقبل میں اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران مل جل کر ضلع کی ترقی و خوشحالی کے لیے کام کریں گے تاکہ ضلع جہلم کو ایک مثالی ضلع بنایا جا سکے۔ اجلاس میں موجود تمام محکمہ جات کے افسران نے اپنے اپنے شعبہ جات کی کارکردگی کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.