پاک فوج میں سپاہی، کلرک، نرسنگ، باورچی اور سینٹری ورکرز کی بھرتیوں کا آغاز

جہلم: پاکستان آرمی بری فوج میں سپاہی، کلرک، نرسنگ، باورچی اور سینٹری ورکرز کی بھرتی 13 فروری سے لے کر 10 مارچ تک ہو رہی ہے۔
ضلع جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، میرپور اور بھمبر کے تمام خواہش مند حضرات، اصل شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد اور ڈومیسائل کے ہمراہ بھرتی دفتر جہلم میں تشریف لائیں۔
سپاہی کی بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک قد 5 فٹ 6 انچ، کلرک کی بھرتی کے لیے تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ قد 5 فٹ 3 انچ، نرسنگ کے لیے تعلیمی قابلیت میٹرک سائنس قد 5 فٹ 6 انچ، باورچی کے لیے تعلیمی قابلیت مڈل قد 5 فٹ 6 انچ جبکہ سینٹری ورکر کے لیے تعلیمی قابلیت خواندہ قد 5 فٹ 3 انچ ہونا چاہیے۔
یکم اپریل تک ساڑھے 17 سال سے لے کر 23 سال تک ہونی چاہیے۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبر 03416873331، 03028766043 پر رابطہ کریں۔