جہلم سمیت پنجاب بھر میں کوکنگ آئل کی قیمت 600 روپے سے اوپر چلی گئی

0 77

جہلم سمیت پنجاب بھر میں کوکنگ آئل کی قیمت 600 روپے سے اوپر چلی گئی، درجہ اول اور دوم آئل کی قیمت میں بالترتیب 71 سے 102 روپے تک کا اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کی بدترین تنزلی کی وجہ سے مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران درجہ اول اور دوم آئل کی قیمت میں بالترتیب 71 سے 102 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بازاروں میں گھی اور آئل کی مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ہیں درجہ اول آئل کی فی لیٹر قیمت 600 سے 610 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ایک ماہ کے دوران درجہ اول آئل کی قیمت میں 71 روپے تک اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے پانچ لیٹر کی پیٹی 36 روپے اضافے سے 3000 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ درجہ اول گھی کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

درجہ دوم آئل کی قیمتوں میں ایک ماہ کے دوران 102 روپے تک اضافہ ہوا جس سے 12 لیٹر کی پیٹی کی قیمت 1238 روپے اضافے سے 6628 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ درجہ دوم گھی کی قیمت میں 71 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے 12 کلو کی پیٹی 1132 روپے اضافے سے 6432 روپے تک جا پہنچی ہے۔

رواں ماہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ سرکاری لسٹ میں دالوں کی قیمتوں میں بھی 75 روپے فی کلو تک اضافہ کیا گیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.