پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ساتھ ہی ایل پی جی گیس سلنڈرز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

0 26

جہلم: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ساتھ ہی ایل پی جی گیس سلنڈرز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، غریب متوسط طبقے کی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں ایل پی جی گیس سلنڈرز فروخت کرنے والے ایجنسی ہولڈرز نے سرکاری نرخوں کو ہوا میں اڑاتے ہوئے من مرضی کے نرخ وصول کرنے شروع کررکھے ہیں، حکومت پاکستان نے ایل پی جی گیس سلنڈ ر کی قیمت میں 70 روپے فی کلو کا اضافہ کیا ہے۔

اس طرح 250 روپے سے بڑھا کر گیس اب 320 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لیکن ایجنسی ہولڈرز نے سادہ لوح شہریوں کی جیبوں کا صفایا کرنے کی غرض سے سلنڈرز سے گیس دوسرے سلنڈر میں منتقل کرلیتے ہیں اس طرح صارف کو مقررہ وزن سے ایک سے ڈیڑھ کلو گیس کم دی جاتی ہے جس سے دکاندار 320 روپے سے ساڑھے 4 سو روپے تک کا ایک صارف سے منافع حاصل کر رہا ہے۔

دوسری جانب بااثر ایجنسی مالکان حکومت نرخوں کے برعکس من مرضی کے نرخوں پر گیس فروخت کرکے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔

شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ غیر قانونی سلنڈروں میں گیس کی منتقلی اور سرکاری ریٹ سے زیادہ اضافی رقم وصول کرنیو الے ایجنسی مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں تاکہ شہر میں نافذ جنگل کے قانون کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.