نگران حکومت 90 روز کے اندر اندر انتخابات کروانے کی پابند ہے۔ چوہدری نوید امتیاز ایڈووکیٹ

جہلم: معروف قانون دان چوہدری نوید امتیاز نے کہا کہ آئین کے تحت 90 روز میں الیکشن کرانے لازم ہیں مگر حکمران اپنی حکومت کو طوالت دینے کی غرض سے مختلف بہانے تلاش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کیوجہ سے مر رہے ہیں اور ہمارے حکمران اقتدار کے لئے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں، امپورٹڈ حکمران سمجھتے ہیں کہ انتخابات انکی سیاسی موت ہے اور الیکشن کو ہر قیمت پر ٹالنے کے لئے راستے تلاش کئے جارہے ہیں ۔
چوہدری نوید امتیاز نے کہا کہ آئین پاکستان میں بڑا واضح ہے کہ نگران حکومت 90روز کے اندر اندر انتخابات کروانے کی پابند ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو لڑائی جھگڑے کرنے کی بجائے ایک میز پر بیٹھنا ہوگا اور آئین پاکستان پر عملدرآمد کرتے ہوئے عام انتخابات کروانے چاہئے تاکہ جو بھی جماعت اکثریت لیکر آئے وہ ملک کا نظم وضبط سنبھالے۔