مہنگائی کے نام پر لانگ مارچ کرنے والوں نے قوم کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا۔ چوہدری فوق شیرباز

0 23

جہلم: پا کستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق ناظم چوہدری فوق شیرباز نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا ہے مہنگائی کے باعث عوام مزید مشکلات کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں ، لوگ پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر خود کشیاں کررہے تھے ، اب حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے نام پر لانگ مارچ کرنے والوں نے قوم کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ملک کی معاشی صورتحال روز بروز بگڑتی جارہی ہے لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے ترس گئے ہیں آٹا نا پید ہو کر رہ گیا ہے سے ملکی معیشت تباہ حالی کا شکار ہو چکی ہے۔

فوق شیرباز نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک میں معاشی بحران پیدا ہو چکا ہے ڈالر کو نیچے لانے کا دعوی کرنے والے بری طرح ناکام ہو چکے میں ملکی خزانہ خالی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے بھی مشکل ہو کر رہ گئی ہے، نااہل حکمرانوں نے ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کر کے رکھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے مہنگائی سے نجات کیلئے لانگ مارچ کرنے والے اب عوام کو منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہے اب اگر یہ سیاست دان عوام سے ووٹ مانگنے کیلئے آئے تو لوگ ان کو پتھراور کنکریاں ماریں گے۔

فوق شیرباز نے کہا کہ معاشی بدحالی کا واحد حل سیاسی استحکام کیلئے جلد اور شفاف الیکشن ہیں حکمران اقتدار کے مزے لوٹنے اور قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دبانے کی بجائے عوام پر رحم کریں کیونکہ خدا نخواستہ اگر موجودہ صورتحال برقرار رہی تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے بھوک کے مارے عوام حکمرانوں کا گریبان پکڑنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.