زرعی شعبے کی ترقی سے ہی کسانوں کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ممکن ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0 19

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرصدارت کسانوں کی فلاح و بہبود اور مختلف محکموں سے ان کے درپیش مسائل کے ازالے کیلئے قائم ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محکمہ زراعت، لائیو سٹاک، واٹر مینجمنٹ، سیڈ کارپوریشن، کسان بورڈ کے نمائندگان اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مقصود احمد نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع جہلم میں یوریا کھاد کا کوئی بحران نہیں ہے زمینداروں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد مل رہی ہے، اس کے علاؤہ کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی اور طریقہ کاشت سے آگاہ کرنے کے لیے محکمہ زراعت کی جانب سے ہفتہ وار تربیتی سیشنز کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے کسانوں میں ہر سال گندم پیداوی مقابلے بھی کروائے جا رہے ہیں اور پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے کسانوں میں 3 لاکھ سے ایک لاکھ روپے تک نقد انعامات بھی تقسیمِ کیے جاتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ زراعت گندم کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حوالے ریسرچ کرے اور علاقے کی زمین کے لحاظ سے پیداوار کو بڑھانے کے لیے نئی ایجادات کے لیے اپنی رائے سے آگاہ کرے، جعلی اور غیر معیاری کھاد فروخت کرنے والے ڈیلروں کو زیادہ سے زیادہ جرمانے اور مقدمات کا اندراج کروایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، زرعی شعبے کو ہر ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں، زرعی شعبے کی ترقی سے ہی کسانوں کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ممکن ہے۔

انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ فصلوں کی باقیات جلانے والے کاشتکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ سموگ سے پیدا ہونی والی ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.