ایس ایل ایس کے سٹوڈنٹ کا 8 اعشاریہ 5 آئلز بینڈز حاصل کرنے سرفراز ملک کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، خاور ملک

0 16

جہلم: یوکے میرج انگلش A1 ٹیسٹ میں 160 مرتبہ 100 فیصد رزلٹ اور IELTS میں ایس ایل ایس کے سٹوڈنٹ کا 8.5 بینڈز لینے پر مہمان خصوصی صدرجہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد نے منیجنگ ڈائریکٹر SLS کالج سرفراز ملک اور سٹاف کودوران خطاب مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ SLS کالج 23 سال سے سٹوڈنٹس کو پروفیشنل بنا کر دنیابھر میں بھیج رہا ہے ان کی وجہ سے جہلم کا نام دنیا میں مزید مقبول ہو رہا ہے۔ یوکے کے حالیہ دور ے میں بھی وہاں SLS کالج کا ذکر ہوا۔ SLS جیسے ادارے اگر نہ ہوں تو آئلز ٹیسٹ پاس کرنا نا ممکن ہو جائے۔

تفصیل کے مطابق ایس ایل ایس کالج میں تقریب تقسیم اسنادکا انعقاد کیا گیا جس میں صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

صدرجہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور ، سینئر نائب صدر مظہر اکرام، نائب صدر حافظ غلام مصطفی اور چیئرمین یووی گروپ راجہ سجاد اختر کالج ہذا پہنچنے تو ان کا پھولوں کے گلدستہ اور پھولوں کی پتیاں نچھاورکر کے استقبال کیا گیا۔تقریب کا آغاز ایس ایل ایس کے سٹوڈنٹ آسامہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہہ کر کیا۔

نائب صدر JCCI حافظ غلام مصطفی نے تلاوت قرآن پاک سے شرکاء کے دلوں کو لبریز کیا،ہدیہ نعت ایس ایل ایس کی سٹوڈنٹ نمیرہ نے پیش کیا، قومی ترانہ کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر SLS کالج و چیئرمین انکریڈیبل جہلم JCCI سرفراز ملک نے استقبالیہ خطاب میں مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ، کامیاب سٹوڈنٹس کو مبارکباد دی ، ادارہ کی ہسٹری اور کامیابیوں کے بارے میں شرکاء کو بتایا۔

سپیشل گیسٹ چیئرمین یووی گروپ JCCI راجہ سجاد اخترنے کہا کہ ہمارے نوجوان کسی سے بھی کم نہیں بس اساتذہ کا احترام کریں اور محنت اور لگن سے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ نائب صدر JCCI حافظ غلام مصطفی نے اپنے خطاب میں حسن اخلاق پر زور دیا انہوں نے SLS کالج کی کارکردگی کو سراہا اور بتایا کہ میرابیٹا بھی اس ادارہ کا سٹوڈنٹ رہ چکا ہے۔

انہوں نے خوبصورت اندا ز میں اشعار سنا ئیں اور آخر میں ایم ڈی SLS کے والد محترم نمبردار کیپٹن غلام جیلانی مرحوم کے ایصا ل ثواب کیلئے دعا کرائی جبکہ سینئر نائب صدر مظہر اکرام JCCI نے خطاب میں کہا کہ واہ کینٹ سے کسی ریفرنس سے ایک سٹوڈنٹ نے رابطہ کیا اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ اس ادارہ میں پاکستان کے دوسرے شہروں سے بھی سٹوڈنٹس مفید ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ کافی سٹوڈنٹس یہاں ریفر کئے اور وہ سب کے سب کامیاب ہوئے۔

آخر میںSLS کالج کے طلباء اور طالبات میں IELTS، یو کے میرج انگلش ٹیسٹ A1, کمپیوٹر کورسز اور سپوکن انگلش کی اسناد تقسیم کیے۔تقریب کے آخر میں منیجنگ ڈائریکٹر سرفراز ملک نے مہمان خصوصی صدر، سنیئرنائب صدر، نائب صدر اور چیئرمین یو وی گروپ JCCI کو تحائف اور کو یادگاری سونیئرز پیش کئے۔

یاد رہے کہ SLS ضلع جہلم میں برٹش کونسل کاایوارڈ ہولڈر واحد B2B گولڈپارٹنر اور آسٹریلین ایجوکیشن آفس کا گولڈپارٹنر ادارہ ہے۔ 601 مرتبہ UK میرج انگلش ٹیسٹ میں SLS کا رزلٹ 100% رہا ہے اوراسی ادارہ کی ایک سٹوڈنٹ نے سٹوڈنٹ ویزہ کیلئے آئلز ٹیسٹ میں 8 اعشاریہ 5 بینڈز حاصل کئے جو پاکستان بھر میں Highest بینڈز تھے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.