جہلم میں غیر قانونی سودی کارروبار میں ملوث افراد نے شہریوں کو اپنے شکنجے میں جکڑ لیا

0 16

جہلم: شہر اور گردونواح کے علاقوں میں سود کا دھندہ نئے طریقے سے شروع ، غیر قانونی سودی کارروبار میں ملوث افراد نے شہریوں کو اپنے شکنجے میں جکڑ لیا، سادہ لوح شہریوں کو شکار بنانے کے لئے ایجنٹ مقرر کر لئے۔

گھر یلو اشیاء ٹیلی ویژن پنکھے، موٹر سائیکلیں، واشنگ مشینیں، اے سی ایل سی ڈیز، موبائل فونز سمیت جہیز کا نام دیتے ہوئے ماہانہ اقساط کے نام پر شہریوں سے 35 سے 40 فیصد اضافی رقم کی وصول کر لی جاتی ہے اگر غلطی سے کسی صارف سے قسط لیٹ ہو جائے تو سودی دھندہ کرنے والے افراد کے کارندے شہریوں کی دہلیز پر جا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سمیت چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور متاثرین افراد کو اغواء کرکے یرغمال بنانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مکروہ دھندے سے وابستہ افراد کو مقامی پولیس کی مکمل آشیر باد حاصل ہوتی ہے جس کی وجہ سے متاثرین کو اغواء کرکے زیر زمین مکانوں میں یرغمال بنا لیا جاتا ہے، اس طرح اصل رقم اور سود کی ادائیگی کے بعد متاثرین کو آزاد کیا جاتا ہے، شہری اپنی عزت نفس کو محفوظ بنانے کے لئے خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سودی کارروبار سے منسلک افراد کے خلاف سخت پابندی عائد کی جائے تاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان سے سود کا کارروبار ختم ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.