سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے۔ ملک وارث اعوان

0 17

جہلم: تحریک انصاف کے رہنما تحصیل پنڈدادنخان کے سابق صدر ملک وارث اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر فوادحسین چوہدری کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے، وطن عزیز کی عوام جان چکی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ڈی ایم حکومت کے سامنے بے بس ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوادحسین چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف واضع طور پر فریق بن چکا ہے اور تسلسل کے ساتھ غیر آئینی، غیر اخلاقی سرگرمیوں کا مرتکب ہورہا ہے، پہلے آئین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے انتہائی متنازعہ شخصیت کے حامل شخص کو نا مزدکیا گیا جس فیصلے کو پاکستانی عوام مکمل طور پر مسترد کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب آزادی اظہار رائے کا استعمال کرنے پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر فوادحسین چودھری کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان خود فریق بن کر سامنے آگیا ہے ،چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کی کوشش آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے۔

انہوںنے کہا کہ اس وقت جمہوریت کے نام پر سیاسی لیڈروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہاہے اور جمہوریت کے ساتھ یہ مذاق کے مترادف ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.