سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری کی پر زور مذمت کرتے ہیں، محمد احمد شیخ

جہلم: پاکستان تحریک انصاف جہلم کنٹونمنٹ بورڈ جہلم کینٹ کے وائس پریذیڈنٹ محمد احمد شیخ نے کہاکہ ہم پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کی گرفتاری کی پر زورمذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ آزادی رائے کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے جو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔اس مشکل کی گھڑی ہم فواد چوہدری کے خاندان اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کرتے ہیں۔