پھولوں کے شہر پشاور کو ایک دفعہ پھر خون میں نہلا دیا گیا۔ سید خلیل حسین کاظمی

جہلم: شہر کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے پشاور پولیس لائن مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھولوں کے شہر پشاور کو ایک دفعہ پھر خون میں نہلا دیا گیا۔
سید خلیل حسین کاظمی نے مدرسہ انجمن تعلیم الاسلام شمالی محلہ جہلم میں شہداء کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے نہتے نمازیوں کو نشانہ بنایا اور پشاور سمیت پورے ملک کی فضاء سوگوار کر دی، آخر کب تک پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز ان دہشت گردوں کا نشانہ بنتے رہیں گے۔
سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ حکومت، افواج پاک اور پولیس سمیت تمام سٹیک ہولڈز کو مل کر دہشت گردی کے فتنے کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے از سر نو لائحہ عمل ترتیت دینا چاہئے اور بلا تفریق سب دہشت گردوں کو جنم واصل کر کے وطن عزیز کو امن کا گہور ابنانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا ناسور پھر سے سر اٹھا رہا ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جو کہ حکومت وقت کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کروائی۔