جہلم کے نوجوان ابھرتے ہوئے فن موسیقی کے سٹار شعبان احمد شہرت کی بلندیوں پر

0 15

جہلم کے نوجوان ابھرتے ہوئے فن موسیقی کے سٹار شعبان احمد شہرت کی بلندیوں پر، عوام میں خوب پذیر ائی، ان کے فن کو داد دینے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ۔

شعبان احمد ولد ذولفقار احمد بمقام جنوال تحصیل وضلع جہلم نے ہمارے نمائندے کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ مجھے پچپن سے موسیقی سے لگاؤ تھا اور مجھے شہنائی بجانا ان کا بے حد شوق تھا میں نے اس کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی ہے میرے استاد محترم احسان الحق عرف باؤ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں اپنی پرفامنس دے چکا ہوں، کلاسیکل راگ، درباری راگ، بیروی راگ، سندھڑا راگ، میرے پسندیدہ راگ ہیں۔ نصرت فتح علی خان کی قوالیاں بڑے شوق سے شہنائی میں بجاتا ہوں، موسیقی سے وابستگی ہماری نسل در نسل آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میوزیکل گروپ جہلم شاندار چوک ہماری میوزک اکیڈمی موجود ہے میرے باپ دادا چچا بھی فن موسیقی سے منسلک ہیںاور ان کے فن موسیقی کو بہت پسند بھی کیا جاتا ہے اور راولپنڈی آرٹ کونسل میں بھی پرفارم کیا ہے ،جس کو بہت سراہا گیا ہے میرا رابطہ نمبر 03075405818، 03101371427 ہے۔

شعبان احمد نے کہاکہ راگ داری ،فوک میوزک ،پاپ میوزک پر مکمل عبور حاصل ہے میری وجہ شہرت عارفانہ کلام سیف الملوک، کلام باہو، کلام بابا بُلھے شاہ ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.