فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلئے اکیلی کافی ہوں، اہلیہ حبا چوہدری

0 18

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ چوہدری کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے ساتھ یہ سلوک کرنے والوں کے لیے اکیلی کافی ہوں۔

فواد چوہدری کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کی اہلیہ حبہ چوہدری کا کہنا تھا کہ رش کے باعث میرا پاؤں زخمی ہوگیا ہے، دھکے بھی لگے ہیں۔


حبہ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں سے فواد چوہدری کی پیشی کے موقع پر کوئی تکرار نہیں ہوئی۔ پولیس اہلکار فواد چوہدری سے ملنے سے ایسے روک رہے تھے جیسے ہم پتا نہیں کیا کردیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں حبہ چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ یہ سلوک کرنے والوں کے لیے میں اکیلی کافی ہوں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.