فواد چوہدری کی غیر قانونی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ سعدیہ راجہ

0 21

جہلم: فواد چوہدری کی غیر قانونی گرفتاری قابل مذمت ہے گرفتاری آزادی اظہار رائے پر پابندی کی واضح مثال ہے ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہو چکا ہے ایک شخص کو سامنے سے گولیاں ماری جاتی ہیں اور اس کا مقدمہ تک درج نہیں کیا جاتا جبکہ دوسری طرف 500 کلومیٹر دور بیٹھ کر کوئی بات کرتا ہے تو اس پر آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے مقدمہ درج کر لیا جاتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی جنرل سیکرٹری سعدیہ راجہ نے جہلم پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی خواتین ونگ کی کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر وزیرآباد کے مقام پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس کی ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی۔

انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کا اظہار کرنے والے سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری پر سینکڑوں کلو میٹر دور بے بنیاد من گھڑت، جھوٹا مقدمہ درج کرکے رات کے اندھیرے میں گرفتار کر لیا گیا جس کی پی ٹی آئی خواتین ونگ ضلع جہلم شدید مذمت کرتی ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتی ہیں کہ سپریم کورٹ کے معروف قانوندان فواد چوہدری کے دونوں ہاتھوں پر ہتھکڑیاں لگانا عدالت میں پیش کرتے وقت چہرے پر کپڑا ڈال کر لانا قابل مذمت عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ اتنے ظلم کرے جتنے وہ کل برداشت کر سکیں۔ موجودہ حکومت کی طرف سے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمات کا اندراج تشویش ناک ہے جس سے عوام کے اندر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.