جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں درجنوں کی تعداد میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کا انکشاف

جہلم: ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی کی سستی و نااہلی کے باعث شہر سمیت ضلع بھر میں درجنوں کی تعداد میں غیر رجسٹرڈ سکول ہونے کا انکشاف، غیر رجسٹرڈ سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی فیسوں میں اضافہ اور طلبہ پر تشدد کے واقعات بدستور جاری ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق ضلع بھر کے مختلف سکولوں میں پچھلے دو ماہ میں معصوم طلبہ پر تشدد کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں جو کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی عدم توجہی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
واضح رہے کہ شہر سمیت ضلع بھرمیں درجنوں غیر رجسٹرڈ سکولز کام کر رہے ہیں جو کہ سوالیہ نشان ہیں ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ایسے غیر رجسٹرڈ سکولوں کو بند کرنا چاہیے۔