فواد چوہدی کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ سمیرا سعید فضل

جہلم: پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر سمیرا سعید فضل نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدی کی گرفتار ی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ یہ امپورٹڈ حکومت اور انکی ڈوریں ہلانے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں وہ اپنی شکست مان چُکے ہیں اسی لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔کل جادہ میں ہم پرامن احتجاج کررہے تھے ہمارے ساتھ خواتین اور بچے بھی موجودتھے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت والے جتنا مرضی ظلم کرلیں ہم عمران خان اور فواد چوہدری کے ساتھ کھڑے ہیں یہ بھول جائیں کہ ہم آرام سے بیٹھ جائیں گے یا ہم ان گرفتاریوں سے ڈر جائیں گے ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔