مقدس کتاب کی بے حرمتی، اربوں مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے۔ عبدالغفور چوہان

جہلم: عبدالغفور چوہان چیرمین انسانی حقوق، یوتھ اسمبلی فارہیومین رائٹس ضلع جہلم نے کہاہے کہ سویڈن میں عالم اسلام کی مقدس کتاب قرآن مجید کی شان میں گستاخی کی گئی اس کی بھرپورمذمت کرتے ہیں جس کی وجہ سے دنیا میں بسنے والے تقریبا ایک ارب پچاس کروڑ مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ۔آزادی رائے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ دوسرے مذاہب کا مذاق اڑایا جائے۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کی تنظیم باڈی نے ایک متفقہ قرارداد پاس کی ہے جس میں سویڈن حکومت کی آزادی رائے کی غلط پالیسی کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گی ہے۔
انہوں نے حکومت وقت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ سویڈن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے 24 کروڑ پاکستانیوں کے جذبات اور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے اور سویڈن مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے جب تک وہ آزادی رائے کی غلط پالیسی پر پابندی اور معذرت نہیں کرتے۔