جہلم پولیس نے مغوی بچے کو بازیاب کروا لیا، ناجائز اسلحہ رکھنے والے متعدد ملزمان گرفتار

0 41

جہلم پولیس نے مغوی بچے کو بازیاب کروا لیا، ناجائز اسلحہ رکھنے والے متعدد ملزمان گرفتار، ایک پتنگ فروش ملزم گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ کالا گجراں پولیس نے مقدمہ نمبر 24 مورخہ 19 جنوری 2023ء کو اغوا ہونے والے بچے کو جدید سائنٹیفک طریقہ کار پر ہیومن ریسورس کو بروئے کار لاتے ہوئے بازیاب کر لیا اور ورثاء کے حوالے کر دیا۔

تھانہ کالا گجراں پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم دریاب کے قبضہ سے 25 عدد پتنگیں اور چرکھڑی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ کالاگجراں پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان بلال اور علی کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد جبکہ ملزم یوسف کے قبضہ سے آہنی مکا برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

تھانہ کالاگجراں پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 21/23 بجرم 375اے/292 کے دو ملزمان محمد کاشف اور جہانگیر کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.