جہلم پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی، مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے ملزمان گرفتار

جہلم پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی، مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ او چوہدری محمد الیاس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اصیل مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے قبضہ سے ایک عدد موبائل فون اور تین ہزار نقدی برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔