بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے ضلع جہلم کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا

0 42

جہلم شہر کی طرح ضلع بھر میں بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا، بجلی بریک ڈاؤن سے ایکسرے ای سی جی، ایم آر آئی مشینیں بند ہوگئیں تھیں، وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کو مشکلات در پیش رہیں، بجلی بریک ڈاؤن سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت ضلع بھر کے مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں میں عملے کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہر سمیت ضلع بھر میں بجلی سپلائی بند ہونے سے پانی کی ترسیل بھی معطل رہی۔ ضلعی عدالتوں سمیت تحصیل عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی سماعت بھی متاثر رہی، تحصیل آفس میں بھی بجلی نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی ، جس سے بینکنگ سیکٹر بھی بری طرح متاثر ہوا،جس کے باعث شہریوں کے بجلی و گیس کے بل بھی جمع نہ ہو سکے ،دوسری جانب پاکستان پوسٹ کا عملہ بھی بجلی نہ ہونے کے باعث ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھا رہا بلز اور دیگر کاموں کے لیے آنے والے صارفین کو واپس بھجواتے رہے کئی بینکوں کی اے ٹی ایمز سروس بھی معطل رہی۔

شہریوں نے آئیسکو اسلام آباد اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے اعلی حکام سے بلوں کی تاریخ میں توسیع اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.