قرآن پاک کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے، پیر عبدالمنان سیفی

جہلم: پیر عبدالمنان سیفی نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذر آتش کرنے کے گھناؤنے فعل سے دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے احساسات و جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔
قرآن پاک کی بے حرمتی اور نذر آتش کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آستانہ عالیہ سیفیہ نقشبندیہ مجددیہ کریم پورروڈمدینہ ٹاون کے مہتمم صاحبزادہ پیر صوفی عبدالمنان سیفی نے کہا ہے کہ اس گھناؤنے فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اسلام ایک پر امن مذہب ہے اور تمام مذاہب کی تعلیمات اور عقائد کے احترام کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو بھی دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی مقدس مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اس گھناؤنے فعل میں ملوث عناصر کے خلاف فوری ایکشن لینا چاہیے۔