جہلم میں گوشت اور دودھ کی قلت کا سبب محکمہ لائیو سٹاک کی ناقص کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ شہری حلقے

جہلم: شہری حلقوں نے کہا کہ ضلع بھر میں گوشت اور دودھ کی قلت کا سبب محکمہ لائیو سٹاک کی ناقص کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ پچھلے 3 سالوں میں محکمہ لائیو سٹاک کی کارکردگی زیرو رہی، وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب اس بحران کا نوٹس لیں اور لائیوسٹاک کی ترقی اور دودھ اور گوشت کی قلت کو دور کرنے کے لئے بروقت اقدامات اٹھائیں۔
شہری تنظیموں کے عمائدین نے مزید کہا کہ شہر سمیت ضلع بھر میں اگر گوشت اور دودھ کابحران نہیں ہے تو ضلع بھر میں مہنگائی کیوں آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے حقیقت تو یہ ہے کہ ضلع ڈیری اور گوشت کے بہت بڑے بحران کی لپیٹ میں آچکا ہے کیونکہ حال ہی میں لمپی اسکن کی زد میں آنے والے دودھ دینے والے جانور جبکہ لائیوسٹاک کی تباہی اور گزشتہ تین سالوں میں لائیو سٹاک پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے آج ضلع بھر میں گوشت اور دودھ کے حوالے سے شدید کمی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔کیونکہ 3 سالوں میں محکمہ لائیوسٹاک کے افسران نے سوائے سیاست کے اور کچھ نہیں کیا۔
تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب سے ا س بحران کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔