سویڈن میں قرآن پاک کی توہین ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملہ اور بدترین دہشت گردی ہے۔ خلیل کاظمی

جہلم: شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی توہین ڈیڑھ ارب مسلمانوں پر حملہ اور بدترین دہشت گردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین قرآن کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پاکستان میں تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت قانون کی مخالفت کرنے والے سویڈن کے واقعہ سے سبق حاصل کریں ملک کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی مقدمات کے تحفظ کے لیے قانون سازی کی ضرورت ہے۔
سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ تو ہین قرآن کرنے والے امن عالم کے دشمن ہیں۔ مسلم حکمران اس شیطانی عمل کو رو کے کیلئے مناسب اقدامات اٹھا ئیں۔ مسلم حکمران عالمی سطح پر تحفظ ناموس رسالت ﷺ اور قرآن پاک کے تقدس کیلئے قانون سازی کروائیں اور اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات اٹھا ئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی تہذیب مسلمانوں کے دینی جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ تو ہین قرآن کرنے والے اپنے شیطانی عمل سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو خون کے آنسو رولا رہے ہیں۔حکومت کو عالمی سطح پر ایسے ممالک کا مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے۔