ضلع جہلم میں 5 دن میں 2 لاکھ 21 ہزار بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے

0 41

جہلم: ضلع جہلم میں پولیو مہم کے مطلوبہ ٹارگٹ حاصل کر کے ضلع بھر میں پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ پولیو مہم میں 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے 1100 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، مہم کو کامیاب بنانے میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مظہر حیات، کامنیٹ سبطین اعوان، پولیو ورکرز، پولیس اہلکار، میڈیا نمائندگان نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر سال کی طرح اس سال بھی بخوبی فرائض سر انجام دیے ہیں، والدین کا محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مثالی تعاون رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین کے تعاون سے ہی پاکستان سے پولیو جیسی موذی بیماری کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.