کاپیوں اور کتابوں کی قیمتوں میں 50 فیصد، والدین اور طلبہ دونوں ہی حکومت کو کوسنے لگے

0 38

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں کاپیوں، کتابوں کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ ہونے کے بعد والدین اور طلبہ دونوں ہی حکومت کو کوسنے لگے، والدین نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کاغذ کی قیمت بڑھتے ہی درسی کتب کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے جبکہ نجی اسکولوں کے نرسری کا سلیبس 5 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے ۔دکانوں پر گزشتہ برس آنے والا 10 ہزار روپے والا اسٹاک اب دوگنی قیمت پر فروخت کیا جا رہاہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگے کاغذ کی وجہ سے کتابوں کی قیمتیں بڑھی ہیں ، گذشتہ برس اڑھائی سو روپے میں ملنے والی درسی کتب اب ساڑھے 500 روپے میں دستیاب ہے۔ کاپی 50 روپے سے 70 روپے اور رجسٹرز 60 روپے سے 90 روپے اضافے کے ساتھ فروخت کیا جا رہا ہے۔ بی اے کا انگلش کا خلاصہ 1 ہزار روپے سے 18 سو روپے میں فروخت کیا جا رہاہے۔

زیر تعلیم طلباء و طالبات اور ان کے والدین نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.