جہلم کے محلہ چشتیاں میں محفل ذکر کی پروقار تقریب کا انعقاد

0 43

جہلم: محلہ چشتیاں میں محفل ذکر کی پروقار تقریب کا انعقاد، معروف نعت خواں کی شرکت، حاضرین کے دل مولیے ،محفل ذکر کی تقریب کا اہتمام زیر صدارت حسن سبحانی (حال مقیم اٹلی)، حاجی محمد راسب (آف طور)، ثقلین سبحانی (اٹلی)، محمد حسین سبحانی (اٹلی) منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محلہ چشتیاں گلی نمبر 7 جہلم میں محفل ذکر کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب زیر صدارت حسن سبحانی (حال مقیم اٹلی)، حاجی محمد راسب (آف طور)، ثقلین سبحانی (اٹلی) ، محمد حسین سبحانی (اٹلی) منعقد ہوئی جس میں علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل ذکر میں معروف نعت خواں سلطان عتیق الرحمن ، ملک ظفر گھمکولوی ، محمد عمر قادری ، محمد رضوان چشتی ، محمد عثمان علی قادری ، محمد شایان بٹ ، محمد نعمان چشتی نے حاضرین کے دل مو لیے ، تقریب کے مہمان خصوصی الحاج عمران اسلم مغل ، راجہ جہانزیب نذیر ، صاحبزادہ سید وقا ر شاہ ، ملک نوید مکرم ڈائریکٹر پنجاب کالج ، راجہ وقاص محمود ، ملک آصف خادم بلاوڑہ شریف ، علی شان (الواسع کیٹل فارم ) نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

محفل ذکر میں دانش صغیر (اٹلی)، دانیال ، غیور سبحانی، عبداللہ سبحانی ، چوہدری ارشد ظہور جھنگو (اٹلی) ، چوہدری جبران حال مقیم (آئر لینڈ) ،ملک آصف حال مقیم (یو اے ای) ، چوہدری عدیل سنگھوئی، زین الحسن ، شہروز الحسن ، راجہ نبیل، راجہ علی ، راجہ چاند سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ محفل کے انتظامی امور کے فرائض زین سبحانی ، دانش صغیر (اٹلی ) ، دانیال صغیر نے انجام دیئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.