جہلم اور گردونواح میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طول پکڑ گیا

0 45

جہلم: شہر اور گردونواح میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طول پکڑ گیا، دن اور رات کے اوقا ت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے نظام ِ زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز سے ہی جہلم شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں دن اور رات کے اوقات میں بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ روزانہ کی بنیاد پر صبح 9 بجے سے سہ پہر 2 بجے تک اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

دن اور رات کے وقت بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہے جبکہ گھروں اور مساجد میں پانی کی قلت پیدا ہونے سے مساجد میں نمازیوں کو نماز کی ادائیگی میں بھی مشکلات درپیش ہوتی ہے۔

صارفین واپڈا نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے نوٹس لینے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.