ضلع جہلم میں پہلی خاتون ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی میں تعینات

جہلم: ضلع جہلم میں پہلی خاتون ایس ایچ او تعینات کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب محمد عامر ذوالفقار کے وژن کے مطابق ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد نے تھانہ ڈومیلی میں انسپکٹر نازیہ کوثر کو ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی تعینات کر دیا ہے۔
انسپکٹر نازیہ کوثر اس سے قبل بطور انچارج ہراسمنٹ اینڈ وائنلس فرائض سر انجام دی چکی ہیں۔
ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹرفہد احمد کا کہناتھاکہ خاتون ایس ایچ او کی تقرری کا مقصد خواتین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔