جہلم میں بے ہنگم ٹریفک اور تجاوزات کی بھرمار، قبرستان چوک جام رہنا معمول بن گیا

جہلم میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، ٹریفک پولیس بے بس، قبرستان چوک میں بے ہنگم ٹریفک، ذمہ داروں نے چپ کی بکل مار لی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انجمن شہریان جہلم کے سابق صدر ڈاکٹر عبدالشکور ملک نے ایک بیان میں کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے اہم چوک میں ٹریفک ہر وقت بلاک رہتی ہے، دفتری اور سکول چھٹی کے اوقات میں پیدل گزرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشین محلہ تا ڈھوک جمعہ روڈ اور نیا محلہ تا بابا مہدی شاہ روڈ حد نگاہ تک گاڑیاں ٹکرا رہی ہوتی ہے، جناز ہ گاہ تک میت کا پہنچانا اور نمازجنازہ میں شریک ہونا ناممکن ہوجاتاہے اور یہ روز کا معمول ہے جبکہ ٹریفک پولیس بے بس ہے۔
انجمن شہریان جہلم کے صدر ڈاکٹر عبدالشکور ملک نے ایڈمنسٹریٹر اور انکروچمنٹ آفیسر جہلم بلدیہ سے مطالبہ کیاہے کو قبرستان چوک کو قبضہ کئے گئے عارضی و پختہ تجاوزات سے فی الفور پاک کیاجائے۔