جہلم میں قائم پٹرول پمپس پر پٹرول نایاب، شہری شدید پریشانی سے دو چار

0 46

جہلم: شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں قائم پٹرول پمپس پر پٹرول نایاب، شہری شدید پریشانی سے دو چار ،پٹرول کے حصول کے لئے شہری در بدر پھر نے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اندرون شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں قائم پٹرول پمپس پر پٹرول کے حصول کے لئے شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے اوپر مسلط ہونے والے حکمرانوں نے پاکستانی عوام کو زندہ درگور کرنے کا اعادہ کر رکھا ہے۔ ملک میں پہلے ہی مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے ،لوگ پیسہ اٹھائے آٹے کی تلاش میں مارے مارے پھرتے دکھائی دیتے ہیں ، حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

انہوں نے کہا کہ رہی سہی کسر حکمرانوں نے پٹرول کی قلت پیدا کرکے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ اندرون شہر سمیت ملحقہ علاقوں کے متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام خوار ہورہی ہے۔ شہری پیدل موٹرسائیکلیں ، گاڑیاں لے کر پٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں۔

اس حوالے سے پٹرول پمپ مالکان کا کہناہے کہ پہلے جتنا پٹرول دیا جا رہاتھا پچھلے چند روز سے اس کا نصف دیا جا رہا تھا، 1/2 دن سے پٹرول مہیا نہیں کیا جا رہا،سمجھ نہیں آرہی ہے کہ اس طرح کیوں ہو رہا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.