جہلم میں نوجوان کی خودکشی کی کوشش ریسکیو نے ناکام بنا دی

0 44

جہلم: ریسکیو ٹیم نے نوجوان کی خودکشی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، نوجوان نے شاندار چوک میں قائم روہتاس یادگار پر چڑھ کر نیچے کودنے کی کوشش کی تھی۔

ریسکیو ٹیم کے اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو قابو کر لیا، ریسکیو اہلکاروں نے نوجوان کو سلامت نیچے اتارا جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان کو گرفتار کر کے تھانہ منتقل کر دیا گیا ہے، اقدام خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، نوجوان ذہنی طور پر بیمار ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.