تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر کالج کے پرنسپل کو لوٹ لیا

0 22

اسلام آباد: تھانہ کورال پولیس کی حدود گلبرگ گرین میں واقع پٹرول پمپ پر مبینہ مسلح ڈکیتی کی واردات میں تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر پنجاب کالج گوجرخان کے پرنسپل کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

کورال پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے شہری کو ایک گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا اور اس دوران یرغمال بنائے گئے پرنسپل سے اے ٹی ایم لے کر پچاس ہزار روپے بھی نکلوالئے۔

بتایا گیا کہ ملزمان ہنڈا سٹی گاڑی میں سوار تھے اور شہری کو یرغمال بناکر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گھماتے رہے۔ بعد ازاں گلبرگ اتار کر فرار ہو گئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.