پنڈدادنخان: پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی، درجنوں قمارباز گرفتار

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی، درجنوں قمارباز گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ سروبہ کے داخلی ایریا میں مرغوں کی لڑائی کرائی جا رہی تھی جس کی اطلاعات پر ایس ایچ او تھانہ للِہ ملک اعظم نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے محفل الٹ دی۔
پولیس نے جوئے پر لگی لاکھوں روپے کی رقم، موبائل فون اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں جبکہ درجنوں جواریوں پر مقدمہ درج کر کے متعدد کو موقع سے گرفتار کر لیا۔
سماجی حلقوں نے تھانہ للِہ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او ملک اعظم کی تعیناتی خوش آئند ہے جنہوں نے اپنی تعیناتی کے دوسرے دن عرصہ دراز سے جاری اس دھندے کو ختم کیا۔