ڈومیلی میں آوارہ کتوں کی بھرمار، کتے کے کاٹنے سے 2 بچے زخمی

0 165

ڈومیلی میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہریوں اور سکول جانے والے طلباء و طالبات میں خوف و ہراس، کتے کے کاٹنے سے 2 بچے زخمی، انتظامیہ نوٹس لے اور ان آواہ کتوں کو تلف کیاجائے، ان کتوں نے انسانوں اور مویشوں کو نقصان بھی کئی بار پہنچایا۔ شہری

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی اور بس اسٹینڈ پر آوارہ کتوں نے قبضہ کرلیا، ہرطرف درجنوں کی تعداد میں آوارہ کتے گھومتے نظرآئیں گے۔ گزشتہ روز بھی گھریلو پرندوں کوبھی ان آوارہ کتوں نے ہلاک کردیاتھا اور دو بچوں کو بھی معمولی زخمی کیا،بچوں کو شہریوں نے کتوں سے جان بچائی۔

بس اسٹینڈ پرآنے والے مسافروں اور سکول آنے والے طلباء و طالبات میں خوف و ہراس پایاجانے لگا ہے، مقامی شہریوں نے ان انتظامیہ سے فی الفور نوٹس لیکر کتے مکاؤ مہم شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے تا کہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچاجا سکے اور شہریوں میں پایاجانے والا خوف و ہراس بھی ختم ہو سکے۔ ڈومیلی کے علاوہ بڑاگوا، گتر، مغل آباد میں بھی آوارہ کتوں کی بھرمار ہو چکی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.