پنڈدادنخان بار ایسوی ایشن کے انتخابات مکمل، اصغر خان بلوچ ایڈووکیٹ صدر منتخب

پنڈدادنخان بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، اصغر خان بلوچ ایڈووکیٹ 51 ووٹوں سے صدر جبکہ صاحبزادہ شوکت حیات ایڈووکیٹ 49 ووٹوں سے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان کے انتخابات مکمل ہو گئے، اصغر خان بلوچ ایڈووکیٹ 51 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے جبکہ سابقہ صدر بار ایسوسی راجہ ضمیر احمد بشیر ایڈووکیٹ نے 46 ووٹ حاصل کیے۔
جنرل سیکرٹری بار کیلئے صاحبزادہ شوکت حیات ایڈووکیٹ 49 ووٹوں سے منتخب ہو گئے ان کے مقابلے میں مصیب عورہ ایڈووکیٹ نے 47 ووٹ حاصل کیے۔
فنانس سیکرٹری راجہ عرفان نے 51 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل راجہ زبیر احمد نے 45 ووٹ حاصل کیے۔
جوائنٹ سیکرٹری کے لیے چوہدری سیلم ایڈووکیٹ نے 54 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ انکے مدمقابل خواجہ مسعود الٰہی نے 45 ووٹ حاصل کیے۔
پنڈدادنخان بار ایسوسی ایشن کے 109 ووٹوں میں سے 97 وکلا نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔