جائیداد ہتھیانے کی خاطر سگے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم ملازم سمیت گرفتار

گوجرخان پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئی 1 ہفتہ قبل جائیداد ہتھیانے کی خاطر سگے بھائی کو قتل کرنے والا ملزم اپنے ملازم سمیت گرفتار کر لیا، ملزم طاہر شریف نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر اپنے ملازم ذیشان کے ساتھ ملکر سگے بھائی ساجد شریف کو قتل کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے 1ہفتہ قبل جائیداد ہتھیانے کی خاطر سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم طاہر شریف کو اپنے ملازم ذیشان سمیت گرفتار کر لیا۔
ملزم طاہر شریف نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر اپنے ملازم ذیشان کے ساتھ ملکر سگے بھائی ساجد شریف کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،مقدمہ میں نامزد دوسرے بھائی کو قبل ازیں گرفتار کیاگیا تھا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہاکہ میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔