ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان میں ڈیلیوری کیسز کی سہولت میسر نہ ہونے پر خواتین کو مشکلات کا سامنا

پنڈدادنخان: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈیلیوری کیسز کی سہولت میسر نہ ہونے پر پنڈدادنخان کی خواتین کو ڈلیوری کیسز کے لئے جہلم روانہ کیا جانے لگا۔
تحصیل پنڈدادنخان کی چار لاکھ کی آبادی بے یار و مددگار ہے، کوئی بھی پرسان حال نہیں، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم لیبر روم میں من مانیاں اور نااہلیاں عروج پر ہیں۔
تین روز قبل ڈلیوری آپریشن کے لئے پنڈدادنخان کے قصبہ سوڈی گجر سے آئی ہوئی خاتون شدید تکلیف میں مبتلا ہے، اپنے شہر سے دور ہونے کے باعث یارومددگار ہے، تین روز گزرنے کے بعد بھی کوئی پرسان حال نہیں۔
محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے تحصیل پنڈدادنخان کی چار لاکھ سے زیادہ عوام صحت سمیت ہر قسم کی سہولیات سے محروم ہو چکی ہے۔