پنڈدادنخان میں سبسڈائز آٹے کا کوٹہ دگنا کر دیا گیا

پنڈدادنخان میں سبسڈائز آٹے کا کوٹہ دگنا کردیا گیا، شالیمار چوک میں پانچ سو سے زیادہ تھیلوں کی دو گاڑیاں تقسیم، آئندہ بھی روزانہ کی بنیاد پر اتنا ہی آٹا شہر میں تقسیم کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر ملک نورزمان کی پنڈدادنخان میڈیا سے گفتگو۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا کی مسلسل کاوشوں اور کوششوں کے بعد پنجاب بھر کی طرح پنڈدادنخان میں بھی سبسڈائز آٹے کا کوٹہ دوگنا کر دیا گیا، آج شالیمار چوک میں آٹے کی دو گاڑیوں کے ذریعے پانچ سو کے قریب تھیلے اسسٹنٹ کمشنر ملک نور زمان کی موجودگی میں تقسیم کئے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر ملک نورزمان نے آٹے کی تقسیم کے طریقہ کار کا جائزہ لیتے ہوئے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور تلقین کی کہ پیشہ ور انہ حاصل کرنے والے افراد پر نظر رکھی جائے جو کہ آٹے کی بڑی مقدار کاروباری نقطہ نظر سے سے خرید کرناجائز فائدہ حاصل کرتے ہیں۔
ملک نور زمان کا کہنا تھا کہ پنڈدادنخان میں آٹے کی کوئی قلت نہیں اور عوام کو وافر مقدار میں میسر ہے جس مقدار میں یہاں پر آٹا تقسیم کیا جا رہا ہے یہ نہ صرف شہر بلکہ مضافاتی علاقوں کی ضروریات کو بھی بخوبی پورہ کرتا ہے، عوام سے التماس ہے آٹا صرف اپنی ضرورت کے مطابق خریدا جائے تا کہ تمام ضرورت مند افراد اسے حاصل کر پائیں۔