محمود مرزا جہلمی کا حلقہ این اے 61 اور پی پی 27 سے الیکشن لڑنے کا اعلان

0 350

پنڈدادنخان: حلقہ این اے 61 سے پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے ایم این اے مرزا سعید محمود بیگ جہلمی نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی دونوں سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

مرزا سعید محمود بیگ جہلمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑنے کا حق صرف قربانیاں دینے والے اور نظریاتی کارکنوں کا ہے، پی ٹی آئی کے لیے میری خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، دوسروں کے منظور کرائے گئے ترقیاتی منصوبوں کو اپنے نام کے ساتھ منسوب کرنا بہت بڑی زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلالپور خوشاب نہر کا منصوبہ شہباز شریف اور مشرف دور میں منظور ہوا جس میں سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل کا کردار بھی شامل ہے جس سے انحراف نہیں کیا جاسکتا اگر چوہدری نذر حسین گوندل کی بساکھیاں نکل جائیں تو فواد چوہدری کی پوزیشن نہ ہونے کے برابر ہوجائے گی۔

مرزا سعید محمود بیگ جہلمی نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں جتنے بھی گروپ ان کے ساتھ تھے وہ ان کی پالیسیوں سے نالاں ہو کر ان کو چھوڑ چکے ہیں۔ عمران خان اس وقت ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور پی ٹی آئی کا ٹکٹ کامیابی کی ضمانت ہے، عمران خان ضلع جہلم میں پی ٹی آئی کے ورکروں کی آواز کو سمجھیں اور پارٹی ورکروں جنہوں نے دھرنے میں اپنا تن من دھن لگا یا انہیں ٹکٹ دیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو میں نے بتا دیا ہے کہ پی ٹی آئی میں مقامی قیادت کا حق ہے کہ وہ خود اس حلقے سے لڑیں، اگر چوہدری فرخ الطاف کو اس حلقے سے نون لیگ کا ٹکٹ مل جائے تو وہ مضبوط ترین امیدوار ہو سکتا ہے۔

مرزا سعید محمود بیگ جہلمی نے کہا کہ حکومت جن زمینداروں کی زمینیں نہر میں آئی ہیں انہیں قانون کے مطابق زمین کی موجودہ ویلیو کو مد نظر رکھتے ہوئے معاوضہ دے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.